پیر, جنوری 20, 2025
اشتہار

‘الیکشن میں تاخیرجمہوریت کی موت ہوگی’

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہبازشریف میثاق معیشت کی بجائے میثاق جمہوریت کریں، شفاف الیکشن کی تاریخ طےکریں اور فیصلہ قوم پر چھوڑ دیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے سیاسی مخالفین کو للکارتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی بیماری اور لندن کی بیماری سیاسی ریاکاری ہے۔

قوم کو سمجھ ہے کہ نوازشریف ، آصف زرداری کی بیماری بھاگنے کا بہانہ ہوتی ہے،بزدل نوازشریف آئے نہ آئے، اہل ہو یا نااہل اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔

- Advertisement -

شیخ رشید نے وزیراعظم کو نشانے پر رکھتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف میثاق معیشت کی بجائے میثاق جمہوریت کریں، شفاف الیکشن کی تاریخ طےکریں اور فیصلہ قوم پر چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی تصادم بڑھ گیا تو سیاست دان بھی نشانے پرہونگے،الیکشن میں تاخیر جمہوریت کی موت ہوگی۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث دس کروڑ لوگ غربت کے شکنجے میں آگئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں