تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلی: شیخ رشید احمد کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپ دیاگیا

اسلام آباد: وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں اہم اور بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے متعدد وفاقی وزرا کے قلمدان کو تبدیل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپ دیاگیا ہے، اعظم خان سواتی کو وزارت ریلوے کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔

اسی طرح آج ہی وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے والے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کا قلمدان سونپ دیا گیا ہے، سابق وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر)اعجاز احمد شاہ نارکوٹس کنٹرول کے وزیر ہوں گے۔وفاقی وزرا کے قلمدان تبدیل کئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سے شیخ رشید نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم نے شیخ رشید کو خود ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔

اہم ملاقات میں وزیراعظم نے نئے وزیر داخلہ شیخ رشید کو ہدایت کی کہ آپ نے قانون پر عمل درآمد کرواناہے اور عوام کی توقعات پرپورا اترنا ہے، یہ پاکستان کیلئے آزمائش کا وقت ہے۔

اس سے قبل سابق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں وزیراعظم نے قلمدان تبدیل کرنے کے حوالے سےاعجازشاہ کو اعتماد لیا۔

وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ و زیراعظم نے مزید بھی اہم ذمہ داریاں دی ہیں، دعا کریں اللہ تعالیٰ ذمہ داریاں نبھانے کی توفیق دے، انشااللہ عمران خان جیتے گا اور قوم کو اعتماد میں لےگا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جمہوریت کو زندہ رکھے،کرونا سے لوگوں کو بچائے، اپوزیشن افراتفری میں قوم کو نہ دھکیلے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید نےآج اہم پریس کانفرنس طلب کرلی ہے، شیخ رشید بطور وزیرداخلہ شام پانچ بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔