اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ احتساب، حساب اور انتخاب ہو کر رہے گا، مفرور ملزم لندن میں بیٹھے اہم فیصلوں کے نام پر قوم کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ احتساب، حساب اور انتخاب ہو کر رہے گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 30 نومبر کے بعد 13 پارٹیاں تتر بتر ہو جائیں گی، غریب کو نہ پیناڈول مل رہی ہے نہ انسولین۔ مفرور ملزم لندن میں بیٹھے اہم فیصلوں کے نام پر قوم کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پہنچنے پر عمران خان کا تاریخی استقبال کروں گا، اگلے 15 دن اہم ہیں اس لیے 30 نومبر تک ٹی وی نہیں ٹویٹر پر چلا گیا ہوں۔
احتساب حساب انتخاب ہوکررہےگا30نومبرکےبعد13پارٹیاں تیتربیترہوجائیں گی غریب کونہ پیناڈول مل رہی ہےنہ انسولین مفرورملزم لندن میں بیٹھےاہم فیصلوں کےنام پرقوم کامذاق اُڑارہےہیں راولپنڈی پہنچنےپرعمران خان کاتاریخی استقبال کروں گا15دن اہم ہیں اس لیے30نومبرتک ٹی وی نہیں ٹویٹرپرچلاگیاہوں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 12, 2022
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لندن میں استخارے کی میٹنگ سات روزه چلے میں بدل گئی، یہاں ایف آئی آر نہیں کٹ رہی، پوسٹ مارٹم کی رپورٹ نہیں مل رہی، وزرا دفتر نہیں جا رہے، حکومت ٹھپ ہوگئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کا نوجوان گونگا بہرہ نہیں رہا۔