تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

شریف خاندان کی سیاست کا تابوت نکلتا دیکھ رہاہوں: شیخ رشید

راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاست میں وقت کی بہت اہمیت ہے، چوہدری نثار نے فیصلہ کرنے میں تاخیر کردی، اب وقت گزرگیا ہے.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنڈکس آپریشن کے بعد اپنے پہلے ویڈیو بیان میں‌ کیا. ان کا کہنا تھا کہ ’میں‌ بیماری میں نیک تمناؤں کا اظہارکرنے والوں کا ممنون ہوں.‘

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے اپنے روایتی انداز میں‌ حکومت پر لفظوں کی گولا باری کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کی سیاست کا تابوت نکلتا دیکھ رہا ہوں، ان کا کیریر ختم ہوگیا ہے.

انھوں‌ نے چوہدری نثار اور پرویز رشید کے اختلافات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید نے کسی کے کہنا پر چوہدری نثار کے خلاف بیانات دیے، ورنہ وہ تو خود اپنی گلی میں اپنی طرف سے کوئی بات نہیں‌ کرسکتے.

شیخ رشید کی نا اہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ چوہدری نثار نےفیصلہ کرنے میں بڑی تاخیرکردی، وقت گزرگیا، انھیں پہلے ہی پارٹی سے اپنی وابستگی سے متعلق فیصلہ کر لینا چاہیے تھا.

ان کا کہنا تھا کہ میں سن رہا ہوں مریم نواز پنڈی سے الیکشن لڑیں گی. اگر ن لیگ ایسا سوچ رہی ہے، تو شوق پورا کرلے.

ویڈیو پیغام میں‌ شیخ رشید نے کہا کہ آپریشن کے بعد عمران خان سمیت اہم شخصیات نےعیادت کی اورخیریت دریافت کی، وہ ان تمام افراد کے تہ دل سے شکر گزار ہیں، جنھوں نے ان کے لیے نیک تمنائوں‌ کا اظہار کیا.

 یاد رہے کہ شیخ رشید نے لاہور میں ہونے والے طاہرالقادری کے جلسے میں پارلیمنٹ سے استعفے کا اعلان کیا تھا، تاہم اب انھوں نے یہ اعلان واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ استفعے کی ضرورت نہیں رہی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

 

Comments

- Advertisement -