شیخ رشید کا اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹنگ سے روکنے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان

راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹنگ سے روکنے پر سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا اور کہا ووٹ کا حق دلوا کر رہوں گا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کے حق کیخلاف بل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک کروڑ اوورسیز پاکستانیوں کے پیسوں سے ملک چل رہا ہے، اوورسیزپاکستانیوں کوووٹنگ سے روکا گیا تو سپریم کورٹ جاؤں گا اور انھیں ووٹ کاحق دلوا کر رہوں گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی موجودہ حکومت کےفیصلے کے خلاف احتجاج کریں گے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت سے تجارت کا ایجنڈا 5 اگست کے فیصلے کی حمایت کے مترادف ہے،ٰ پاکستانی اور کشمیری قوم اس ایجنڈے کو کسی طور قبول نہیں کرے گی۔
دوسری جانب ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ سےمحروم کرنےکابل اسمبلی میں پیش کیاگیا، امپورٹڈ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں ، ایک ماہ اوورسیز پاکستانی ڈالر نہ بھیجیں تو اندازہ ہے کیا حالات ہو نگے؟ کیا وہ پاکستانی نہیں؟کیا وہ محب وطن نہیں؟ انہیں پاکستان کے معاملات سے دوررکھنے کا مقصدکیاہے؟
اوورسیز پاکستانیوں کو عمران خان کے دیئے گئے ووٹ کے حق سے محروم کرنے کا بل اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے
امپورٹڈ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں
ایک ماہ اوورسیز پاکستانی ڈالر نہ بھیجیں تو اندازہ ہے کیا حالات ہو نگے؟
کیا وہ پاکستانی نہیں؟
کیا وہ محب وطن نہیں؟
انہیں پاکستان کے معاملات— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 11, 2022
شہبازگل کا کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سےبھیجےگئےڈالرقبول ،ووٹ کاحق نہیں، ایساسلوک توکوئی ریاست تیسرےدرجے کے شہریوں سےنہیں کرتی، جوامپورٹڈحکومت ہماری لائف لائن اوروی وی آئی پیزسےکرنےکاارادہ رکھتی ہے، ڈریں اس وقت سے کہ وہ بھی لاتعلق ہو جائیں اس سلوک کے نتیجے میں۔
سے دوررکھنے کا مقصد؟
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے بھیجے گئے ڈالرقبول ووٹ کاحق قبول نہیں
ایساسلوک توکوئی ریاست تیسرے درجے کے شہریوں کے ساتھ نہیں کرتی جوامپورٹڈحکومت ہماری لائف لائن اورہمارےVVIPsکے ساتھ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے
ڈریں اس وقت سے کہ وہ بھی لاتعلق ہو جائیں اس سلوک کے نتیجے میں— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 11, 2022
گذشتہ روز قومی اسمبلی میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے کا بل اسمبلی میں پیش کیا گیا ، قومی اسمبلی میں یہ بل پی ٹی آئی کے منحرف رکن نورعالم خان کے ذریعے پیش کرایا گیا، جس کی وفاقی وزیر قانون اور ن لیگی رہنما اعظم نذیر تارڑ نے مخالفت نہیں کی۔