تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاسپورٹ کی فیس سے متعلق بڑی خبر آگئی

لاہور : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاسپورٹ کی فیس آدھی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا نادرایک دن میں ایک لاکھ شناختی کارڈ ایشو کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساری سیاست اب3مارچ کے الیکشن میں ہوگی اور انشااللہ4 مارچ کو عمران خان سینیٹ میں سرخرو ہوگا، امیدہے پی ٹی آئی ،عمران خان3مارچ کوفتح یاب ہوں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 50 افسران کو فی الفورویزہ سیکشن سے واپس بلانےکا فیصلہ کیاہے اور پاسپورٹ کی فیس آدھی کردی ہے جبکہ نادرایک دن میں ایک لاکھ شناختی کارڈایشوکرےگا، جس شخص کا نام ای سی ایل میں ہو ان کا پاسپورٹ جاری نہیں کیاجاسکتا۔

نواز شریف کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کی پاسپورٹ کی مدت آج رات12بجےختم ہورہی ہے، 20 اگست 2018 سے نواز شریف اور مریم ای سی ایل میں ہیں، نوازشریف واپس آناچاہیں توای ٹی ڈی جاری کیاجاسکتاہے، نوازشریف واپس نہ آیا تو پاسپورٹ کی حیثیت نہیں رہے گی، نوازشریف کو ایمرجنسی ٹریولنگ ڈاکیو منٹ دیا جاسکتا ہے۔

مریم نواز سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا سرجری کیلئے باہر جانا چاہتی ہیں مگر درخواست نہیں دیں گی ، مریم نواز کی درخواست نہیں آئی نہ ہم نے مانگی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہائیکورٹ نےخودفیصلہ دیانوازشریف پاکستان واپس آئیں، ہائیکورٹ کےفیصلےکانوازشریف نےکوئی جواب نہیں دیا ، نوازشریف کوپاکستان واپس آنےسےکوئی نہیں روک رہا، نوازشریف کوپاکستان آناہےجواختیارمیرےپاس ہےمیں نےبتادیا،ای سی ایل میں نام ہونے پر پاسپورٹ رینیو ہوتا ہے نہ ہی نیا ملتاہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں پرلعنت بھیجنےوالوں میں فضل الرحمان بھی شامل ہیں، آج وہی لوگ اسمبلیوں سےووٹ مانگ رہےہیں، وہ لوگ جوسارےنظام لپیٹنا چاہتےتھےانکی شکست ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کونسلر شپ زمانے سے دیکھتا آرہاہوں بکنےوالے کاضمیر مردہ ہوتاہے، جو ایک دفعہ بکتا ہے وہ 10دفعہ بکتا ہے، آصف زرداری نےووٹ خریداری میں پی ایچ ڈی کی ہے مگر مایوسی ہوگی۔

سینیٹ الیکشن ریفرنس کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے سینیٹ الیکشن ریفرنس پر بہت اہم فیصلہ آنیوالا ہے، دیکھناہےکہ الیکشن اوپن ہوگایاخفیہ ابھی فیصلہ آنا ہے۔

پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کےکچھ دن بعدرمضان آرہاہے، پی ڈی ایم سےکہوں گا اتنے فیصلے بدلے وہاں لانگ مارچ کا فیصلہ بھی بدل لیں ، میں نےدرخواست کی ہےکہ لانگ مارچ آگےلےجائیں، 26مارچ کوبھی آناچاہتےہیں توآجائیں انکے لئے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے15دن تک یہی سنیں گےکہ سرپرائزہونےجارہاہے، 3مارچ کےبعدافواہوں کےبازارمیں کمی آئےگی، عمران خان کی قیادت میں یہ ملک آگے بڑھےگا۔

Comments

- Advertisement -