راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ پیٹرول اوربجلی مزیدمہنگی ہونے جارہی ہے، وہ وقت دور نہیں جب لوگ سڑکوں پر ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کو معلوم ہے کہ کمزوراکثریت ہے اور لوگ سڑکوں پر آسکتےہیں، پیٹرول اوربجلی مزیدمہنگی ہونے جارہی ہے، وہ وقت دور نہیں جب کارخانے اور دکانیں بند اور لوگ سڑکوں پر ہوں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیلاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بن گیا ہے، ڈالر 3 روپے اور بڑھ گیا ہے،دوست ممالک سرمایہ کاری کی بات کررہے ہیں، کیش کی نہیں ۔
ایم ایف کو معلوم ہے کہ کمزوراکثریت ہےاورلوگ سڑکوں پر آسکتےہیں۔پیٹرول اوربجلی مزیدمہنگی ہونے جارہی ہے۔وہ وقت دورنہیں جب کارخانیں اوردکانیں بندہونگی،لوگ سڑکوں پرہونگے۔سیلاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بن گیا ہے۔ ڈالر3روپےاوربڑھ گیاہے۔دوست ممالک سرمایہ کاری کی بات کررہے ہیں،کیش کی نہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 3, 2022
سابق وزیر داخلہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ، توشہ خانہ اور توہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا، وزیروں کا جمعہ بازار لگا ہے، کئی وزیر بے محکمہ ، بے دفتر اور آئین سے زیادہ ہیں، میں وزراکی آئین سے اضافی تعداد پرہائیکورٹ جاسکتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بل یا چولہےمیں سے ایک ہی چل سکتا ہے، اپنے بچوں کوبھوک سے مرتےکوئی نہیں دیکھ سکتا۔
حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ،توشہ خانہ اورتوہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا۔وزیروں کاجمعہ بازارلگا ہے،کئی وزیربے محکمہ،بے دفتراور آئین سے زیادہ ہیں۔میں انکی آئین سے اضافی تعداد پرہائیکورٹ جاسکتا ہوں۔بجلی کے بل یا چوہلے میں سےایک ہی چل سکتا ہے۔اپنےبچوں کوبھوک سے مرتےکوئی نہیں دیکھ سکتا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 3, 2022