تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

شیخ رشید بھی نواز شریف کو پاکستان میں دیکھنے کے خواہاں

اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی جانب سے نواز شریف کو وطن واپسی کا مشورہ دیا گیا ہے ایسی صورت حال میں وفاقی وزیر داخلہ نے بھی اہم اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نوازشریف کو ایمرجنسی ٹریولنگ ڈاکیومنٹ چاہئےتو ہم جاری کرسکتے ہیں اگر وہ پاکستان واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں تو انہیں چوبیس گھنٹوں میں خصوصی دستاویزات مہیا کرسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ قائد نون لیگ کا پاسپورٹ رینیو نہیں ہوا ہے، پاکستان آنے کے لئے کاغذات دے سکتے ہیں کیونکہ صحت بیماری زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ آج ن لیگ میں دو گروپ ہیں اقرار کریں یا انکار انکی مرضی۔

وزیراعظم عمران خان کو ہیوی ویٹ قرار دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ حکومت نہیں گرےگی، اپوزیشن چھ ماہ سے ٹی وی ٹی وی کھیل رہےتھے، چھ ماہ سےملک کا کوئی علاقہ نہیں چھوڑاجہاں انہوں نے جلسہ جلوس نہ کئے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جو محکموں میں لمبےعرصےسے بیٹھےہیں ان سب کو تبدیل کیاجائےگا، ایف آئی اے ،نادرا ودیگر اداروں میں 12،10سال سے تعینات ملازمین کے تبادلے کررہےہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم کو خوشخبری سناتاہوں کہ کویت کے ویزے بھی کھلنےجارہےہیں، کویت کے ویزے2011سےبند تھے، یہ سب عمران خان کی کاوشوں کے باعث ممکن ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف رابطے کی اصل کہانی سامنے آگئی

شیخ رشید نے وفاقی کابینہ کی جانب سے رمضان پیکج کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈھائی سال حکومت کےگزر گئےاب عمران خان نےکہا کہ مؤثرکام کریں، اس کے لئے ضروری ہے کہ بنیادی ضروریہ اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے اس کے علاوہ بڑے فیصلے عمران خان کی پولیٹیکل ٹیم نےکیےکچھ دیر میں وہ بھی آئیں گے۔

Comments

- Advertisement -