راولپنڈی: سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے خبردار کیا افغان دہشت گردپاکستان میں داخل ہو کر حملےکریں گے، اپنے اسکولوں، مساجد اور اردگرد نظر رکھیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اے ٹی سی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت عالم اسلام میں غم کےعالم میں دیکھی جارہی ہے،یہ ظلم ہے،امریکااوراسرائیل نےملکر اسلام کی ایک قیادت کوشہید کیا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں یہ جو جنگ چھڑی ہے یہ پھیلتی چلی جائے گی تاہم پاکستانی قوم کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے افغان دہشت گردوں کے ممکنہ داخلے اور حملوں کے حوالے سے خبردار کیا اور کہا کہ”اپنے اسکولوں، مساجد اور اردگرد نظر رکھیں۔“
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ”پاکستان قیامت تک زندہ رہنے کے لیے پیدا ہوا ہے اور ہم ایک زندہ قوم ہیں، ہم پاکستان اور اسلام کے لیے جیئیں اور مریں گے۔“
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


