بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

شیخ رشید کا ریلوے ملازمین کے لیے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان ریلوے کے عارضی ملازمین کو مستقل کرکے جاؤں گا، ایم ایل ون منصوبے میں 90فیصد ملازمین پاکستان ریلوے کے ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے کے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے وزیراعظم سے بات کروں گا، ایم ایل ون منصوبے پر چین 90فیصد اور پاکستان 10فیصدخرچ کرے گا، ایم ایل ون میں سارے پھاٹک ختم ہوجائیں گے، تمام ریلوےکراسنگ ختم ہوں گی اور نیا ٹریک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس مہینے کے اندر اندر انٹرنیشنل ٹینڈر لگ جائے گا، مزدوروں کو سلام پیش کرتا ہوں، کراچی سرکلر کے لیے 40کوچز3ماہ میں بنا رہے ہیں، وزارت پلاننگ کی طرف سے 10ارب ملے ہیں، کے سی آر 3مراحل میں بحال کیا جائے گا، ریلوے پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے، وعدہ ہے جانے سے پہلے ایک گریڈ دے کر جاؤں گا۔

- Advertisement -

وزیر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایم ایل ون میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو نوکری ملے گی، 10ہزار ریلوےملازمین کے لیے راولپنڈی میں فلیٹ بنیں گے، کراچی سٹی سے منگھو پیر تک 14کلو میٹر ٹریک بحال کر دیا، سپریم کورٹ حکم دے تو کل کے سی آرچلادیں گے، سندھ حکومت نے 14کراسنگ پرگیٹ لگانے ہیں۔

شیخ رشید نے بتایا کہ ریلوے کے پنشن معاملات بہت خراب ہیں، ایم ایل ون بننےتک پاکستان ریلوے میں جان نہیں پڑسکتی، ایم ایل ون پر 6.8 بلین ڈالرخرچ کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام اپوزیشن کے ساتھ نہیں ہیں، لاہور میں جلسی کے بعد ان کی آنکھیں کھل جانی چاہییں، اپوزیشن کے پاس عوام کی طاقت نہیں ہے، اپوزیشن عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، یہ 5سال پورے کریں گے، اپوزیشن جماعتیں آئندہ الیکشن میں ایک دوسرے کی حریف ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں