تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

” کوشش ہوگی اگلے الیکشن میں سندھ میں حکومت بنائیں”

اسلام آباد: آزاد کشمیر الیکشن میں شاندار فتح کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اب سندھ پر نظریں مرکوز کرلی اور اہم بیان دے ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں تنہا حکومت بنانے جارہی ہے، آزاد کشمیر میں تاریخی فتح کے بعد اگلے الیکشن میں کوشش ہوگی کہ سندھ میں بھی حکومت بنائیں، پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر الیکشن میں بڑا پیسہ خرچ کیا اور دو تین سیٹیں زیادہ حاصل کرلی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جلسے بڑے ہونے کامطلب یہ نہیں کہ ووٹ بھی زیادہ ہوگا، میں نے پہلےہی کہہ دیاتھا کہ یہ رونا پڑنا ڈالیں گے، انشااللہ یہ2023میں بھی یہی کہیں گےدھاندلی ہوئی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ اور ان کے قائدین پر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کمپنی کی مشہوری کیلئے نوازشریف اینٹی فوج اور اینٹی عمران خان نہ کریں، نوازشریف مودی جندال سے پگڑیاں بدل سکتےہیں تو کسی سےبھی بدل سکتےہیں، نوازشریف نےجو آخری پیغام دیا بڑی تکلیف میں ہیں،اس ایجنڈے پر نوازشریف کسی انتہا پربھی جانےکوتیارہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے ایک بار پھر نواز شریف کو وطن واپسی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرنواز شریف چاہتےہیں تو پاکستان آئیں اورکیسز کا مقابلہ کریں، نوازشریف پاکستان آناچاہیں تو فی الفور چارٹر جہاز دیاجاسکتاہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کیخلاف ہائبرڈوار شروع کررکھی ہے، ہماراڈیٹا چوری کرنےکیلئےسازشیں جاری ہیں، نادرا کو بدنام کرنے کیلئے انٹرنیشنل سوشل میڈیا پر مہم چلائی جارہی ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ 45افغان آرمی کےاہلکاروں کو آج نہیں تو کل واپس بھیج دیں گے، پاک افغانستان بارڈر پر فینسنگ کا عمل تقریباً مکمل ہوچکا جو رہ گیا وہ بھی جلدہوجائےگا، مضبوط ،محفوظ پاکستان پاک فوج کی قربانیوں کےبعد وجود میں آیا ہے۔

Comments

- Advertisement -