The news is by your side.

Advertisement

وزیر داخلہ شیخ رشید کا حلیم عادل شیخ کیساتھ نارواسلوک کا نوٹس، رپورٹ طلب

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کیساتھ نارواسلوک کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ سے رپورٹ طلب کرلی اور ہدایت کی حلیم عادل شیخ کو ضروری طبی سہولتیں مہیا کی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کیساتھ نارواسلوک کا نوٹس لے لیا اور چیف سیکریٹری سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ معزز رکن سندھ اسمبلی اور اپوزیشن لیڈر ہیں ، ان کے بنیادی انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے اور ان کو ضروری طبی سہولتیں مہیا کی جائیں۔

یاد رہے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا تھا کہ حلیم عادل شیخ کی جان کوحکومت سندھ سےخطرہ ہے، کسی کارکن کو نقصان ہواتوذمےدارمراد علی شاہ ہوں گے ، این آئی سی وی ڈی میں کرپشن بےنقاب کرتے رہے ہیں ، این آئی سی وی ڈی میں بھی کوئی سازش ہوسکتی ہے۔

انھوں نے وزارت داخلہ سے مطالبہ کیا تھا کہ حلیم عادل شیخ کی سیکیورٹی کے لیے فوری رینجرز تعینات کرے۔

واضح رہے تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کو دل میں تکلیف ہوئی تھی ، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جس کے   بعد پی ٹی آئی نے الزام لگایا تھا کہ جیل منتقل ہونے کے بعد حلیم عادل شیخ کو گینگ وار سمیت دیگر غنڈہ عناصر نے تشدد کا نشانہ بنایا، آرتھو پیڈک  سربراہ اے آرجمالی نےحلیم عادل شیخ کا معائنہ کرکے راڈ لگی ہوئی ٹانگ سمیت جسم کے دیگراعضاء پرچوٹوں کی تصدیق کی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں