تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

"مقتدر حلقوں سے اپیل کرتا ہوں ملک کو سیاسی بحران سے نکالیں "

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مقتدر حلقوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ملک کو بحران سے نکالیں اور نئے الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب میں حکومت جانے کے بعد شہباز شریف مرکز میں بھی اکثریت کھوچکے، سیاسی بحران شدید ہوگیا ہے، اسی تناظرمیں جولائی بہت اہم مہینہ ہے، آرٹیکل63اے کا فیصلہ تاریخی ہوگا اور نئی سیاست جنم لے گی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ مجھے تو مرکز کی فکر ہے کیونکہ مرکز میں قالین انکے پاؤں کے نیچے سے کھینچاجارہاہے،پہلی بار مقتدر حلقوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ان حالات میں کب تک انتظارکرینگے،ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ لےآئیں جو نوے دن میں شفاف الیکشن کرائے، سب کو ٹیبل پر بٹھائیں اور اکتوبر میں الیکشن کا اعلان کرائیں، اگر ملک کو بچانا ہے تو جولائی میں الیکشن کا اعلان کرنا ہوگا ورنہ ملک بہہ جائیگا۔

شیخ رشید نے ملکی حالات کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اداروں میں کرپٹ لوگوں کی تعیناتیاں ہورہی ہیں، ہر آدمی اپنا ڈپٹی کمشنر لگانے کےلئے بیٹھا ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں بحران ہی بحران ہے ،باپ بیٹے نے منحوس وقت میں حلف اٹھایا کہیں بھی سکون میسر نہیں، پاکستان میں گندم کی صورتحال بہت خراب ہے، خبردار کررہا ہوں کہ لوگ سڑکوں پر نکل آئے تو نظام پر جھاڑو پھرجائے گی۔

Comments

- Advertisement -