سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ شیخ وقاص کو تو پی ٹی آئی کا مانتا ہی نہیں، گھس بیٹھیے ہیں پتہ نہیں بانی نے کیسےعہدہ دیدیا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ شیخ وقاص وزیراعلیٰ ہاؤس سے باہر تو نکلتے ہی نہیں اور لوگوں کے بچوں کو آگے کرتے ہیں، پی ٹی آئی کے 95 فیصد لوگ ہماری کاوششوں سے اتفاق کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ دل سے اور سنجیدہ کوشش کررہا ہوں کہ کسی طرح معاملات طے ہوجائیں، فریقین میں سے ایک بھی بات نہ کرے تو بات چیت آگے نہیں بڑھے گی۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ ہمیں پہلے بانی پی ٹی آئی سے شروع کرنا ہے انھیں گفتگو کیلئے تیار کرنا ہے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے پیغام پہنچا دیں تو گفتگو آگے بڑھ سکتی ہے۔
شاہ محمود قریشی سے تقریباً ایک گھنٹہ تک ملاقات ہوئی، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مزاحمت کی سیاست سے خود تنگ ہوں۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ شاہ محمود نے کہا جس طرح معاملات آگے چل رہے ہیں ایسے نہیں چلنے چاہئیں، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تو انھیں سمجھائیں گے،
شاہ محمود قریشی نے تو پوائنٹس بھی بناکر رکھے ہیں جن پر بانی سے بات ہوگی، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تصادم کی سیاست سے کسی کا فائدہ نہیں ہوگا۔
سابق گورنر سندھ نے کہا کہ اسد عمر کبھی کہتے ہیں کہ سیاست سے کوئی تعلق نہیں کبھی پھر سیاسی گفتگو کرتے ہیں، اسد عمر کا ہماری ملاقاتوں سے کوئی تعلق نہیں ہے، پی ٹی آئی کی سینئر ترین لیڈرشپ ہماری گفتگو سے اتفاق کرتی ہے۔
عمران اسماعیل نے کہا کہ اعجازچوہدری نے بھی ہماری گفتگو سے اتفاق کیا اور باقی ساتھیوں کا بھی بتایا، جیل سے باہر پی ٹی آئی رہنماؤں نے بھی ہماری گفتگو کی حمایت کی۔
تصادم کی سیاست سے کسی کا فائدہ نہیں، سب سے زیادہ نقصان پی ٹی آئی کو ہورہا ہے، عمران اسماعیل


