تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

یمن جنگ کا زخمی‘ اماراتی شہزادہ گھر پہنچ گیا

ابوظہبی:یمن ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے والا ابو ظہبی کے شاہی خاندان کا نوجوان بیرونِ ملک علاج کے بعد وطن واپس پہنچ گیا‘ اعلیٰ شخصیات نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یمن کے علاقے شبواہ میں ملٹری ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے میں شیخ زید بن ہمدان النہیان زخمی ہوئے تھے‘ اس حادثے میں چار فوجی جاں بحق اور تین زخمی بھی ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال اگست میں پیش آنے والا یہ حادثہ تکنیکی خرابی کے سبب پیش آیا تھا جس کے سبب ہیلی کاپٹر کو کریش لینڈنگ کرنا پڑی تھی۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات کی قیادت نے ٹویٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کیا کہ مرحوم شیخ زید بن سلطان کے پوتے اب صحت یا ب ہوکر اپنے گھر پہنچ چکے ہیں۔ ابوظہبی کے حاکم اور متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے انہیں اماراتی نوجوانوں کا فخر قراردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ ’’ متحدہ عرب امارات‘ یہاں کے عوام اور حکمران شیخ زید بن ہمدان کی واپسی پر بہت خوش ہیں‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ امارات کے بانی کے ہم نام یہ شہزادے ہمارے بہترین بہادر سپاہی ہیں اور ان کی شجاعت کا نشان بھی ہیں‘‘۔

وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے یہ بھی کہا کہ ’’ شیخ زیدبن ہمدان ہماری نئی نسل کے لیے استعارہ ہیں اور پورا ملک ان جیسے لوگوں پر فخر کرتا ہے۔ ہمارے بہادر سپاہی ان سے قوت لے کرمزید تونا ہوں گے‘ اور اس واقعے سے ہمارے سپاہیوں اور نوجوانوں میں وطن کے لیے قربانی کےجذبہ بڑھے گا‘‘۔

اس موقع پر یو اے ای کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر اور ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے ٹویٹ کیا کہ ’’ اللہ کا شکر، ہم خوش ہیں کہ شیخ زید ٹھیک ہیں اور گھر لوٹ آئے ہیں۔ اللہ میدانِ جنگ میں ہمارے سپاہیوں کو محفوظ رکھے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمارے زخمیوں کو صحت یا ب کرے اور ہمارے شہدا پر اپنا رحم و کرم فرمائے۔

شیخ زید کی وطن واپسی کے موقع پر امارات کی عظمت کا نشان برج الخلیفہ پر شیخ زید بن ہمدان اور امارات کے جھنڈے کی تصویر جھلملاتی رہی اور اس میں عوام اور حکام کو اس شہزادے کی وطن واپسی پر مبارک بعد پیش کی گئی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -