تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

درندگی کی انتہا: آٹھویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی

شیخوپورہ: پنجاب میں حوا کی ایک اور بیٹی جنسی درندگی کا شکار ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ شیخوپورہ میں پیش آیا، جہاں سولہ سالہ لڑکی سے تین ملزمان نے اجتماعی زیادتی کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق تینوں ملزمان نے آٹھویں جماعت کی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ میڈیکل رپورٹ میں بچی کےساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔

آئی جی پنجاب نے شیخوپورہ میں لڑکی سےمبینہ طور پر 3افرادکی زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سےواقعےکی رپورٹ طلب کر لی ہے

ڈی پی اوشیخوپورہ نے اعلیٰ حکام کو بھیجی جانے والی رپورٹ میں بتایا کہ پولیس نے 24گھنٹے میں تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان میں شعیب ،اکبراورمحسن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کم سن بچیوں سے زیادتی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے، چند روز قبل کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا اندوہناک واقعہ پیش آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: رکشہ ڈرائیور اور ساتھی کی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی

بارہ فروری کو صوبہ سندھ کے ضلع میرپور خاص کے علاقے نوکوٹ میں دو خواتین کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا، خبر نے سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کردیا تھا۔

گذشتہ سال اکتوبر میں چکوال کے علاقے چوآسیدن شاہ میں ساتویں جماعت کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی کی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کے ساتھ رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے زیادتی کی۔

Comments

- Advertisement -