The news is by your side.

Advertisement

شیخوپورہ، شادی کی تقریب میں فائرنگ سے کمسن بچی جاں بحق

شیخوپورہ: پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے کمسن بچی جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے ونڈالہ ناصر خان میں بارات میں اوباش نوجوانوں نے ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 10 سالہ بچی جاں بحق اور 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔ْ

ریسکیو ذرائع کے مطابق کمسن بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیاہے، زخمیوں میں دلہے کی والدہ بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ، عینی شاہدین کے بیان قلمبند کیے جارہے ہیں، فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شادی کی ویڈیو بنانے پر دلہن والوں نے باراتیوں کی دھلائی کردی

ادھر ملتان کے تحصیل شجاع آباد میں شادی کی ویڈیو بنانے پر دلہن والوں نے باراتیوں کی دھلائی کردی، ذرائع کا کہنا ہے کہ دلہن والوں کے مبینہ تشدد سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد باراتیوں نے تھانہ سٹی کا گھیراؤ کرلیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، قانونی کارروائی جاری ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں