اشتہار

شیخوپورہ میں‌ چیز کے پیسے مانگنے پر ماں نے 2 بچوں پر فائرنگ کرکے زندگی کا خاتمہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

شیخوپورہ میں ماں نے 2 بچوں پر فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گھنگ روڈ پر 48 سالہ خاتون شازیہ عمران نے غربت سے تنگ آکر 2 بچوں پر فائرنگ کرکے خودکشی کرلی۔

فائرنگ سے 8 سالہ بیٹا احسن عمران جاں بحق جبکہ 7 سالہ بیٹی طیبہ زخمی ہوگئی۔

یہ پڑھیں: ماں نے دو بچوں کے ساتھ کنویں میں چھلانگ لگادی

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ماں شازیہ بی بی نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر زندگی ختم کرلی، زخمی بچی کو طیبہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ خاتون نے چیز کے پیسے مانگنے پر بیٹے اور بیٹی پر فائرنگ کی، بچوں کا والد ڈرائیور ہے ان کے گھریلو خراب ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں