منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

شیخوپورہ:مبینہ پولیس مقابلہ،7دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

شیخوپورہ:صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں محکمۂ انسداد دہشت گردی پولیس نے کی کارروائی میں سات مبینہ دہشت گرد مارے گئے.

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی شیخوپورہ کے علاقے پریاں والا میں کی گئی جہاں پولیس نے ریلوے پھاٹک کے قریب کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم لشکر جھنگوی کے نو سے دس دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا.

ترجمان کا کہنا ہے کہ ان شدت پسندوں نے شہر میں اہم تنصیبات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کاروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی،جب پولیس انہیں گرفتار کرنے کے لیے وہاں پہنچی توانہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی.

- Advertisement -

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق کہ پولیس فورس نے بھی اپنے دفاع میں فائرنگ کی تاہم فائرنگ کا سلسلہ جب تھم گیا تو پولیس کو موقع سے سات شدت پسندوں کی لاشیں ملیں جو ترجمان کے بقول ان کے اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے تھے جبکہ دیگر دو یا تین شدت پسند فرار ہوگئے.

*پنجاب میں پولیس کی کارروائیاں، دہشت گردی کے منصوبے ناکام

ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کے قبضے سے پانچ کلوگرام دھماکہ خیز مواد،دو ڈیٹونیٹر،تین موٹر سائیکلیں،تین کلاشنکوفیں،چار پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں.

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سی ٹی ڈی نے ایک کارروائی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواد برآمد کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں