(12 جولائی 2026): بولی وڈ اداکار شیکھر سمن نے نامور فلم اسٹار عامر خان کی تیسری شادی پر تبصرہ کیا، جو سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔
پچھلے دنوں عامر خان نے اپنی سابقہ بیویوں رینا دتا اور کرن راؤ سے طلاق کے بعد ایک نجی تقریب میں اپنی پرانی دوست گوری سپراٹ سے تیسری شادی کی، اس خبر نے سوشل میڈیا پر لوگوں کی خوب توجہ حاصل کی۔
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق شیکھر سمن نے بھی اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ اپنے یوٹیوب ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ اس شخص (عامر خان) نے آنے والی کئی نسلوں کو ایک انوکھا نظریہ دیا ہے، اور وہ نظریہ یہ ہے کہ کسی چیز کا پیچھا تب تک کرو جب تک تم اسے حاصل نہ کر لو۔
یہ بھی پڑھیں: ’عامر خان شادیاں کرتے رہیں گے‘: سلمان خان نے ایسا کیوں کہا تھا؟
شیکھر سمن نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے سیاستدانوں کو عامر خان سے بہت کچھ سیکھنا چاہیے، اکثر کہا جاتا ہے کہ سیاستدان اتحاد بنانا جانتے ہیں، لیکن انہیں اتحاد بنانے کا فن اس شخص سے سیکھنا چاہیے۔
اداکار نے مزید کہا کہ آج کل کی حکومتیں تو ڈبل انجن (دو پارٹیوں کا اتحاد) بھی ٹھیک سے نہیں چلا پاتیں، جبکہ عامر خان اب ٹریپل انجن چلا رہے ہیں۔


