ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

شیخوپورہ میں دہشتگردی کا بڑامنصوبہ ناکام، پانچ دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

شیخوپورہ : قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پنجاب میں محرم الحرام میں دہشت گردی کا بڑامنصوبہ ناکام بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں انسداد دہشت گردی فورس کی کارروائی میں انتہائی مطلوب ملزم کالا قاری سمیت پانچ دہشت گردمارے گئے۔

کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ پولیس کے اہلکار علی الصبح شیخوپورہ میں خان پور نہر کے قریب دہشت گرد کاشف عرف کاشی کودیگر ملزمان کی نشاندہی کے لئے لائے۔

ایک ڈیرے میں چُھپے دہشت گردوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ جس سے کاشف مارا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی کارروائی میں انتہائی مطلوب کالا قاری سمیت چار دہشت گرد مارے گئے، جبکہ چاردہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں کلاشنکوفیں، ہینڈ گرنیڈ اور بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد سرجن میجرجنرل مشتاق شہید، سابق وفاقی وزیرحامد سعید اور اقلیتی امور کے سابق وزیرشہباز بھٹی پر حملوں میں ملوث تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں