تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

مری روڈ پر خواجہ سراؤں کا احتجاج،خواجہ سرا نائیلہ کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

راولپنڈی :خواجہ سراایسوسی ایشن کی جانب سے راولپنڈی میں گذشتہ ماہ نامعلو م افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والے خواجہ سرا نائیلہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف مری روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا.

تفصیلات کےمطابق خواجہ سرا ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن الماس بوبی کی قیادت میں ہونے والے مظاہرے میں سینکڑوں خواجہ سراوں نے شرکت کی.

احتجاج کرنے والے خواجہ سراؤں نےبینرز اور پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے،مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے مری روڈ کو ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی.

مظاہرین سے خطاب میں الماس بوبی کا کہنا تھا کہ حکومت عام آدمی کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،جس کا واضح ثبوت خواجہ سرانائیلہ کے قاتلوں کی تاحال عدم گرفتاری ہے.

خواجہ سراؤں نے مطالبہ کیا کہ خواجہ سرانائیلہ کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیاجائے.

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں پشاور میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا خواجہ سرا علیشاہ دم توڑ گیا تھا، مشتعل خواجہ سراؤں نے فقیرآباد تھانے کے سامنے خواجہ سرا علیشاہ کی لاش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کی تھا.

Comments

- Advertisement -