بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

نہ کبھی 27 ستمبر آئے گی نہ احتجاج ہوگا: شیر افضل مروت

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان (9 اگست 2026): رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ کبھی 27 ستمبر آئے گی نہ احتجاج ہوگا۔

شیر افضل مروت نے اپنے بیان میں کہا کہ احتجاج کی سیاست کسی نے نہیں کی، کسی کی اوقات نہیں کہ احتجاج کر سکیں جیسا وہ کہہ رہے ہیں، یہ احتجاج مجھے دیں پورے ملک سے لوگ نکلیں گے، آپ لوگوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانا چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کی ذمہ داری مجھے واپس دو، آپ احتجاج کر سکیں گے نہ لوگوں کو نکال سکیں گے، عمران خان کے اپنے فیصلے ہیں جو انہیں اندر رکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر دیا

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ طاقتور لوگ پاکستان کو جوں کا توں رکھنا چاہتے ہیں، چھوٹے کام کیلیے پشاور یا لاہور بھاگنا پڑتا ہے دن سفر میں کٹ جاتا ہے، سرائیکستان، ہزارہ و دیگر صوبے ضروری ہیں، ترقی لاہور یا پشاور میں ہوگی تو باقی علاقوں میں دہشتگردی ملے گی، نئے صوبوں پر پیسے نہیں لگتے، صوبہ بنتا ہے تو اس کا ریونیو وہیں لگے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ جب دو تہائی اکثریت ملی تو ہر ڈویژن کو صوبہ بناؤں گا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ملتان ترقی سے کوسوں دور ہے، سیالکوٹ تجارت کے باعث کہاں پہنچ چکا لیکن ملتان کہاں کھڑا ہے، ملتان چاروں صوبوں کا مرکز ہے، سیاسی پارٹیوں کے لوگوں کا فرض ہے صوبے کیلیے کام کریں، سندھ میں صوبے بنتے ہیں تو کراچی کے لوگ اپنے علاقے اور حیدر آباد پر توجہ دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں