بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

بلغاری سیٹ بشریٰ بی بی کے پاس نہیں، شیر افضل مروت کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (13 جنوری 2026): شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ بلغاری جیولری سیٹ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے پاس نہیں بلکہ کسی اور خاتون کے پاس ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ تحفہ تحائف تو سب نے سمیٹے ہیں لیکن یہ قابل ستائش نہیں ہے۔

شیر افضل مروت نے بتایا کہ بلغاری جیولری سیٹ بنی گالہ میں سعودی سفیر نے عمران خان کو دیا تھا، بانی پی ٹی آئی چاہتے تو یہ سیٹ ڈکلیئر نہ کرتے اور کسی کو خبر نہ ہوتی لیکن ان کو مشورہ دیا کہ ہم یہ بلغاری سیٹ توشہ خانہ میں واپس کر دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلغاری جیولری سیٹ : عمران خان اور بشریٰ بی بی کا 342 کا اہم بیان

رکن قومی اسمبلی نے دعویٰ کیا کہ بعد میں میرا خیال ہے وہ بلغاری جیولری سیٹ بشریٰ بی بی سے کوئی اور لے اڑا۔

پروگرام میں پی ٹی آئی کی سینیٹر مشعال یوسفزئی نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر ہے اس پر رائے نہیں دے سکتی لیکن اس کی تصدیق کر سکتی ہوں کہ وہ سیٹ بشریٰ بی بی کے پاس نہیں ہے۔

شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ سونے کا لوٹا شہباز گل لے گیا اور بلغاری سیٹ ایک خاتون لے گئی ہیں جن کو جانتا ہوں، اصل ملزمہ وہ خاتون ہے جس کی تحویل میں سیٹ ہے، بشریٰ بی بی کا ظرف ہے کہ انہوں نے اس خاتون کا نام نہیں بتایا۔

اس پر مشعال یوسفزئی نے کہا کہ تسلیم کرتی ہوں کہ بشریٰ بی بی سے ان چیزوں کو منسوب کیا گیا جس کا ان سے تعلق نہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ جس خاتون کے پاس وہ سیٹ ہے ان کا تعلق عزیزو اقارب میں سے ہے، بشریٰ بی بی کو بدنام کیا گیا لیکن بینفشری تو ہمیشہ کوئی اور ہوتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں