منگل, جون 9, 2026
اشتہار

شیر افضل مروت کی اسحاق ڈار کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی اسحاق ڈار کی نائب وزیر اعظم تعیناتی کیخلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کل درخواست پر سماعت کریں گے، شیر افضل مروت نے وکیل ریاض حنیف راہی کے ذریعے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ اسحاق ڈار پہلے ہی بطور وفاقی وزیر خارجہ کام کررہے ہیں، 28 اپریل وزیراعظم کی منظوری سے ان کی نائب وزیراعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا، وزیراعظم کا عہدہ ایک آئینی عہدہ ہے، آئین میں ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے کا کوئی ذکر نہیں اور نہ ہی ایسی کوئی شق ہے کہ وزیراعظم کسی کی ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کریں۔

انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عوام کے خرچے پر ایک ہی شخص کو دو عہدے ذاتی مفاد کے لیے عطا کیے گئے ہیں، ایک شخص جو غیر قانونی طریقے سے تعینات ہو ریاست کی مراعات حاصل نہیں کرسکتا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی کا 28 اپریل 2024 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

انہوں نے استدعا کی کہ درخواست گزار کو یہ اہم معاملہ عدالت کے سامنے رکھنے پر معاوضہ دیا جائے جبکہ درخواست میں وفاقی حکومت، سیکریٹری کابینہ ڈویژن، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کو فریق بنایا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں