اسلام آباد : رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ آئین و قانون میں کوئی شق نہیں جس کے تحت انتخابات کالعدم قرارہوں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین و قانون میں کوئی شق نہیں جس کے تحت انتخابات کالعدم قرارہوں، مطالبہ ہے سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ انتخابات سے متعلق درخواست سنے۔
شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ مطالبہ ہے سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ انتخابات سے متعلق درخواست سنے، پاکستان کی آئینی و جمہوری تاریخ کا سب سے اہم کیس ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ میرے گھر میں 4گاڑیوں میں لوگ آئے،کچھ نے سی ٹی ڈی وردیاں پہن رکھی تھیں، سمجھ نہیں آیا یہ کیوں آئے تھے،احتجاج پرکوئی ایف آئی آر نہیں ہوئی تھی، پولیس نے چادر ،چار دیواری کا تقدس پامال کیا، لیپ ٹاپ بھی لےگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے ملازم کو اغوا کیا ہے وہ ابھی تک واپس نہیں آیا،میرے گھر کے شیشے، دروازے توڑے، یہ لا قانونیت ہے، آئی جی اسلام آباد،ایس ایس پی آپریشنز ،ایس ایس پی سی ٹی ڈی تینوں میرے ملزم ہیں۔
کمشنر راولپنڈی پر ن لیگ کے بیانات پر شیر افضل مروت نے کہا کہ کمشنر ذہنی مریض نہیں بلکہ ن لیگ والے پاگل پن کی انتہا پر ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ انسہرہ سے نواز شریف ہارے ہیں، انہوں نے دوبارہ گنتی کی درخواست کی ہے، نواز شریف لاہور کی نشست ہار چکے ،مریم نواز اپنی صوبائی نشست ہار چکیں۔
انھوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے ٹھیک کہا کہ اس نے پاکستان کی پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے۔
مریم اورنگزیب کے بیان پر شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کے سرقلم کرنیوالے بیان پرفوجداری کارروائی کریں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


