اے آر وائی ڈیجیٹل کے ناظرین ’شیر‘ کی آخری قسط سنیما کے علاوہ اے آر وائی زیب پر دیکھ سکیں گے۔
ڈرامہ سیریل ’شیر‘ اختتام کی جانب گامزن ہے جس میں اداکار دانش تیمور، سارہ علی خان، نبیل ظفر، ارجمند رحیم، نادیہ افگن، عتیقہ اوڈھو، فیضان شیخ، سنیتا مارشل ودیگر نے شاندار اداکاری کی۔
ڈرامے کی دلکش کہانی نے ناظرین کو اسکرین کے سامنے بیٹھے رہنے پر مجبور کردیا ہے۔
اس ڈرامے کو زنجبیل عاصم شاہ نے تحریر کیا ہے اور اس کی ہدایات احسان طالش نے دی ہیں۔ چند روز قبل اے آر وائی ڈیجیٹل نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ شیر کی آخری قسط کو ملک بھر کے سینما گھروں میں دکھایا جائے گا۔
تاہم اب ناظرین آخری قسط کو اے آر وائی زیپ پر 2 اکتوبر شام 7 بجے دیکھ سکیں گے جبکہ یوٹیوب پر اسے نشر نہیں کیا جائے گا۔
ڈرامے میں دانش تیمور نے اپنے ایک دشمن یعنی چچا زاد بھائی کو سزا دلوا دی اب فیضان شیخ اور چچا کا انجام باقی ہے دوسری جانب تاج بی بی اور ڈاکٹر کو ایک کرنے کے لیے سنیتا مارشل کوشش کررہی ہیں، شیر زمان اور ڈاکٹر فجر ابھی ایک نہیں ہوئے۔
ناظرین آخری قسط کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں جس میں ممکنہ طور پر شیر زمان اور فجر ایک ہوتے دکھائی دیں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



