ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

پراچہ چوک شیرشاہ میں دھماکے کی وجہ سامنے آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پراچہ چوک شیرشاہ میں دھماکے کی وجہ سامنے آ گئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے رپورٹ تیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پراچہ چوک شیرشاہ میں دھماکے کے حوالے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکا سیوریج لائن میں گیس بھرنے کے باعث ہوا ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکا سیوریج لائن کے باعث ہوا، دھماکے سے بینک اور اطراف میں موجود دفاتروں کو نقصان پہنچا، دھماکا گیس بھر جانے کے باعث ہوا ہے۔

- Advertisement -

‌کراچی دھماکا ، پی ٹی آئی کے ایم این اے عالمگیرخان کے والد بھی جاں بحق

اس سے قبل پولیس کے ترجمان نے بھی بیان میں کہا تھا کہ بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ نالے میں گیس بھر جانے کی وجہ سے دھماکا ہوا۔

واضح رہے کہ آج کراچی میں شیرشاہ پراچہ چوک کے قریب دھماکا ہوا، جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا، پولیس کے مطابق دھماکے میں 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی ہوئے، متاثرہ عمارت دو منزلہ تھی اور نالے پر تعمیر کی گئی تھی، جس میں بینک اور دیگر دفاتر بھی موجود تھے۔

ملبے کے نیچے لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جائے وقوعہ پر بھاری مشینری کی مدد سے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں