The news is by your side.

Advertisement

فلم’’ شیردل‘‘ کا رنگارنگ ریڈ کارپٹ، رنگا رنگ پریمیئر میں‌ شوبزستاروں کی شرکت

کراچی: اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم ’شیر دل‘ کا رنگا رنگ پریمیئر ہوا جس میں کاسٹ سمیت نامور شوبز ستاروں نے شرکت کر کے چار چاند لگائے۔

تفصیلات کے مطابق فلم شیر دل کا ریڈ کاریپٹ کراچی میں ہوا جس میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جرجیس سیجا نے بھی شرکت کی۔

اے آر وائی فلمز اور این کے پکچرز کی مشترکہ پیش کش سے ریلیز ہونے والی فلم ’شیر دل‘ کل سے ملک بھر کے سینیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ فلم کی کہانی 1965 کی جنگ پر بنائی گئی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں میکال ذوالفقار، ارمینا رانا خان اور سبیکا امام شامل ہیں۔ جبکہ ‘شیر دل‘ کی کہانی اور اس کی پروڈکشن کے فرائض نعمان خان نے انجام دئیے اور اس کی ہدایت کاری اظفر علی کررہے ہیں۔

شیر دل میں مرکزی کردار ادا کرنے والے میکال ذوالفقار اور حسن نیازی کو اس بات کا یقین ہے کہ فلم شائقین کو متاثر کرتے ہوئے ایک نئی تاریخ بھی رقم کرے گی۔ قبل ازیں فلم کا ٹیزر اور پہلا گانا ریلیز کیا گیا تھا جس پر شائقین کا ملا جلا ردِعمل سامنے آیا۔

تصاویر دیکھیں

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں