پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

شہریارخان آئی سی سی اجلاس میں شرکت کرکے وطن پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی سی بی چیئرمین شہریارخان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اجلاس میں شرکت کےبعد وطن پہنچ گئے، دوسری جانب عاقب جاوید اورمدثر نذر بھی دبئی سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔

چیئرمین شہریار خان لاہور کے علامہ اقبال ائرپورٹ پرغیرملکی ایئرلائن کےذریعے پہنچے اور میڈیا سے گفتگو کیےبنا ہی روانہ ہوگئے۔

شہریار خان آئی سی سی کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے چند روز قبل دبئی گئے تھے، اجلاس میں بگ تھری کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بگ تھری کے معاملے پرحتمی فیصلہ جون میں ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب اسی پرواز سے پی ایس ایل ٹیم لاہور قلندر کے نئے ڈائریکٹر اور متحدہ عرب امارات کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ عاقب جاوید بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے نامزد ڈائریکٹرمدثر نذر کے ہمراہ دبئی سے لاہور پہنچ گئے ہیں، دونوں آج لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں