تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

اسرائیل کو باور کرانا ہوگا ورنہ فلسطین میں‌ جنگی جرائم ہوتے رہیں گے، شیری مزاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیری مزاری نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر کے جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری مزاری کا کہنا تھا کہ امریکا اور دیگر مغربی ممالک اسرائیل کو اسلحہ فراہم کر کے اُسے مضبوط کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں انسانی حقو ق کی خلاف ورزی کررہا ہے اور وہ جنگی جرائم کا مرتکب بھی ہوا ہے۔

شیری مزاری نے کہا کہ ’اسرائیل کو باورکرانا ہوگاکہ اس کے ہتھیارفلسطینیوں کیخلاف استعمال نہ ہوں وگرنہ اسرائیل عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتا رہے گا‘۔

مزید پڑھیں: فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ، پاکستان کو ایک اور بڑی سفارتی کامیابی مل گئی

قبل ازیں  اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کونسل میں پاکستان کی جانب سے فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے پیش کردہ قرارداد کو منظور کیا گیا، جسے پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔

قرارداد میں اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں کی جانے والی انسانی حقوق کی پامالی اور تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قرارداد کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے نیویارک ،جینیوا میں پاکستانی مشنز کی محنت اورکارکردگی کوسراہا۔

Comments

- Advertisement -