بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

رانا ثنااللہ کا بیان ان کی پست ذہنیت کا عکاس ہے: شیریں مزاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی سینئر رہنما شیریں‌ مزاری نے کہا ہے کہ اگر خواجہ آصف نے معافی مانگی ہوتی، تو ن لیگی وزرا دوبارہ گھٹیا زبان استعمال نہ کرتے.

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نے رانا ثنا اللہ اور عابد شیر علی کے نازیبا ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جلسے میں پی ٹی آئی قیادت کی فیملیز بھی موجود تھیں، رانا ثنااللہ کا بیان ان کی پست ذہنیت کا عکاس ہے.

شیریں مزاری نے کہا کہ ہم بھی لیگی خواتین سےمتعلق بہت کچھ کہہ سکتے ہیں، مگر ایسا نہیں کریں گے، پی ٹی آئی والوں کی تربیت اچھی ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ لیگی وزرا خواتین کو گالیاں دیتے اور بیہودہ الفاظ استعمال کرتے ہیں، جب ایوان میں میرے لئےنازیبا الفاظ استعمال کئے گئے، تب ہی انھیں روکنا چاہیے تھا.

انھوں نے ن لیگی وزرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرم اورحیا کر کے اپنے الفاظ پر غور کریں، کوئی وزیر نہیں، البتہ گٹر سے آنے والا ہی ایسی گندی زبان استعمال کرسکتا ہے، انھوں نے کہا کہ استحقاق مجروح کرنے پرعابد شیرعلی مجھ سےمعافی مانگیں.

یاد رہے کہ رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے جلسے میں شریک خواتین سے متعلق نازیبا زبان استعمال کی تھی، جس پر سخت ردعمل آیا تھا، بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس بیان پر ٹویٹر پر معافی مانگی تھی۔


شہباز شریف نے رانا ثناءاللہ کے بیان پر معافی مانگ لی


Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں