تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

یو این واچ نامی این جی او کو اسرائیل فنڈ‌ دیتا ہے، شیری مزاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیری مزاری نے کہا ہے کہ یو این واچ نے وزیراعظم پر براہ راست حملہ کیا، ہمیں اسرائیلی لابیوں کی طرف سے ایسی سازشوں کی توقع تھی۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیری مزاری کا کہنا تھا کہ یو این واچ ایک نجی اور غیر سرکاری تنظیم (این جی او) ہے جس کی فنڈنگ اسرائیل کرتا ہے، یہ این جی او اب اسرائیل کا ہتھیار بن چکی ہے جسے وہ اپنی مرضی سے استعمال کررہا ہے کیونکہ اس این جی او کا اقوام متحدہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ وزیراعظم کی بات میں وزن ہے، عالمی سطح پر پہلی بار مضبوط مؤقف اپنایا گیا ہے، اسی وجہ سے اُن کی بات دنیا اور مسلمان ممالک نے غور سے سنی اس لیے ایسا ردعمل بھی آیا’۔

مزید پڑھیں: ’عمران خان نے دنیا کے سامنے مسلمانوں کی رسول ﷺ سے محبت کو اجاگر کیا‘

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مسلمانوں کے دلوں میں موجود رسول اکرم ﷺ کی محبت دنیا کے سامنے اجاگر کی، اسی وجہ سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -