تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

’عمران خان دو تہائی اکثریت کے ساتھ واپس آئیں گے‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک سچے لیڈر ہیں وہ دو تہائی اکثریت کے ساتھ واپس آئیں گے۔

معروف اداکار شہروز سبزواری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت لوگ جو عمران خان کے مخالف ہیں وہ بھی مان گئے ہیں کہ اب عمران خان مزید خطرناک ہیں کیونکہ اب وہ بہتر سیاست کریں گے۔

شہروز سبزواری نے کہا کہ عمران خان اقتدار میں واپس نہ آئے ایسا ہو نہیں سکتا، وہ دوبارہ اقتدار میں آئیں گے کیونکہ وہ سچے آدمی ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ اگر انسان میں تھوڑی بھی غیرت ہے تو وہ عمران خان کو ہی فالو کرے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shahroz Sabzwari (@shahrozsabzwari)

اس سے قبل شہروز کے والد اور سینئر اداکار بہروز سبزواری نے عمران خان کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اگلی بار بھی انہیں ہی وزیراعظم دیکھ رہے ہیں۔

بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کو ذاتی طور پر جانتا ہوں وہ ایماندار ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shahroz Sabzwari (@shahrozsabzwari)

Comments

- Advertisement -