تازہ ترین

مارکیٹیں جلد بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی

اسلام آباد : سینٹر شیری رحمان نے مارکیٹوں کو جلد بند کرنے مطالبہ کرتے ہوئے کہا توانائی کی بچت ضروری ہےکیونکہ ہم توانائی درآمد کرکے ضرورت پوری کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا ، جس میں سینٹر شیری رحمان نے مطالبہ کیا کہ ہمیں معاشرتی رویوں کو تبدیل کرنا ہوگا، مارکیٹوں کو جلد بند کرنا ہوگا۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ توانائی کی بچت ضروری ہےکیونکہ ہم توانائی درآمد کرکے ضرورت پوری کرتے ہیں، دوست ملک ہم سے پوچھتے ہیں کہ پاکستان اس وقت کیا اصلاحات کررہا ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ ملک میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے جی ڈی پی کا 11 فیصد نقصان ہوا ہے، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے نقصانات پر قابو پانا بھی ضروری ہے۔

Comments