تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

’میں آپ کی دادی ہوں مگر دادا گری نہیں چلےگی‘

سینیٹ اجلاس میں شور شرابےکے بعد دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔

سینیٹ میں اسحاق ڈار کے حلف اٹھانے پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسحاق ڈار کی نشست کو گھیرے میں لے لیا۔

پی ٹی آئی کے شہزاد وسیم نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خاندان کو تحفظ دیا جارہا ہے آڈیو لیکس میں ثابت ہوتاہے کہ شاہی خاندان راج قائم رکھنا چاہتا ہے۔

اسی گرما گرمی میں چیئرمین سینیٹ اور شیری رحمان کے مابین دلچسپ مکالمہ ہوا جس پر ایوان میں ماحول خوشگوار ہو گیا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آپ سوال کریں کیونکہ ہاؤس کی دادی شیری رحمان آگئی ہے وہ جواب دیں گی جس پر شیری رحمان نے جواب دیا کہ میں آپ کی دادی ہوں مگر دادا گری نہیں چلےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ میری نہیں پورےایوان کی دادی ہیں، ان دلچسپ جملوں پر ایوان میں قہقے لگ گئے۔

Comments

- Advertisement -