اسلام آباد : پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹرشیری رحمان نے کہا سینیٹ میں اپوزیشن کو واضح اکثریت حاصل ہے، نہیں لگتا چیئرمین سینیٹ لانے میں ہمیں کوئی دقت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹرشیری رحمان نے اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا چیئرمین سینیٹ لانےکیلئےاپوزیشن کےپاس واضح اکثریت ہے، فلورکراسنگ نہیں ہوسکتی ، نہیں لگتاچیئرمین سینیٹ لانےمیں ہمیں کوئی دقت ہوگی۔
شیری رحمان کا کہنا تھا فارورڈبلاک کس طرح بن سکتاہے؟یہ قانون کی نفی ہوگی، حکومت کےپاس سینیٹ میں مطلوبہ تعداد موجود نہیں۔
وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین سینیٹ کی ملاقات کے حوالے سے پی پی رہنما نے کہا وزیراعظم نےصادق سنجرانی کوکہاتحریک کامیاب ہونےنہیں دیں یہ بیان کیا ہارس ٹریڈنگ نہیں؟
یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔
مزید پڑھیں : وزیر اعظم نے چیئرمین سینیٹ کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرا دی
وزیراعظم کا کہنا تھا تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کی کوشش کریں گے، چیئرمین سینیٹ ہٹانے کی کوششیں کون سی جمہوری اقدار ہے۔
خیال رہے کہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کے لئے نامزد کیا ہے، کمیٹی کا کہنا ہے کہ سب جماعتیں میرحاصل بزنجوکوووٹ دیں گی، کوشش کریں گے کہ دیگر لوگوں کے ووٹ بھی حاصل ہو۔