The news is by your side.

Advertisement

فرحان سعید کے گانے نے شریا کو ایوارڈ جتوا دیا

لاہور / ممبئی: پاکستانی گلوکار فرحان سعید کے گانے کو ری میک کر کے شریا گھوشال نے بالی ووڈ انڈسٹری کا اہم ایوارڈ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پاپ میوزیکل بینڈ کے گلوکار فرحان سعید نے 2013 میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ’تو تھوڑی دیر‘ گانا گایا تھا۔

فرحان سعید کے 2013 میں تیار کیے گئے گانے کو  سُن کر بھارتی میوزک ڈائریکٹرز نے گلوکار سے رابطہ کیا اور اس گانے کو فلم میں شامل کرنے کی اور شریا کی آواز میں گانے کی اجازت طلب کی۔

مزید پڑھیں: فرحان سعید کا گانا بھارتی فلم میں شامل

بالی ووڈ کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ’ہاف گرل فرینڈ‘ میں اس گانے کا ری میک ورژن شامل کیا گیا جسے ارجن کپور اور شردھا کپور پر فلمایا گیا اور اس میں شریا گھوشال نے آواز کا جادو جگایا، گانے کی شاعری اور بول دل کو چھو لینے والے ہیں۔

حال ہی میں بالی ووڈ انڈسٹری کے میوزک مرچی ایوارڈ میں شریا کو اس گانے کی وجہ سے بہترین پلے بیک سنگر کا ایوارڈ ملا جس پر انہوں نے فرحان سعید کا شکریہ ادا کیا۔

ہاف گرل فرینڈ میں شامل کیا گیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھارتی گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ’تھوڑی دیر میرے لیے بہت اہم ہے جس کی وجہ سے مجھے میوزک مرچی ایوارڈ بھی ملا، یہ میرے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے‘۔

شریا نے پاکستانی گلوکار فرحان سعید کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے 2013 میں انتا خوبصورت گانا تیار کیا جو میرے ایوارڈ کی وجہ بنا۔

فرحان سعید نے بھی شریا کو جواب دیا کہ ’مبارک ہو، آپ اس کی حقدار تھیں‘۔

فرحان سعید کا تیار کردہ گانا

یاد رہے فرحان سعید نے گزشتہ برس پاکستانی اداکارہ عروہ حسین کے ساتھ شادی کی ہے، شوبز ستارے ازدواجی بندھن میں جڑنے کے باوجود اپنے پیشے کے لیے امور سرانجام دے رہے ہیں۔


اگرآپ کو یہ خبرپسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں