پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں کرائیں گے، شہریار خان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ آئندہ سال ہونے والی پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے یہ بات اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئی بتائی، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں کرائیں گے۔


No opposition leader will be invited for PSL… by arynews

شہریار خان کا کہنا تھا کہ میں کراچی میں رہتا ہوں یہ میرا شہر ہے اس لیے میری اولین خواہش یہی تھی کہ کراچی میں پی ایس ایل کا فائنل ہو تاہم اس بار لاہور منتخب ہوا ہے اور اگلی بار پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کی سرگرمی اور بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے جو کچھ کر رہے ہیں وہ ملکی مفاد میں کر رہے ہیں اور پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد سے ثابت کردیں گے کہ پاکستانی کرکٹ کے چاہنے والے اور کھیلوں سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ عمران خان سمیت کسی اپوزیشن رہنما کودعوت نہیں دیں گے بلکہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے ہر کو خود آگے آنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی سےمتعلق ہر کسی سےرابطےمیں ہیں جس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور اس حوالے سے نجم سیٹھی بھی صوبائی حکومت سے رابطے میں ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں