تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ٹی وی پروگرام کے دوران خاتون ماڈل بے ہوش، ویڈیو وائرل

استنبول: ترکش میک اوور شو کی ویڈیو اس وقت وائرل ہوگئی جب شو کے دوران خاتون ماڈل بے ہوش ہوگئی۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے ٹی وی پروگرام میک اوور میں خاتون اپنے 12 انچ بال کٹنے پر بے ہوش ہوگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

خواتین منفرد اور خوبصورت ہیئر اسٹائل کے لیے اکثر اپنے بالوں کی ٹریمنگ اور کٹنگ کرواتی نظر آتی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر بال کٹنے پر بے ہوش ہونے والی خاتون کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے ہمدردی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وائرل ویڈیو ترکی کے ایک ٹی وی پروگرام میک اوور کی ہے جس میں کچھ ہیئر اسٹائلرز اپنی ماڈلز کے بال تراش رہے تھے اور ان میں ایک معروف ہیئر ڈریسر نے اپنی ماڈل الیاڈا کو بالوں کی لمبائی بتائے بغیر اس کے بال کاٹ دئیے۔

الیاڈا اپنے 12 انچ بال کٹنے پر ناصرف رونے لگیں بلکہ سیٹ سے باہر نکلتے ہوئے بے ہوش بھی ہوگئیں۔

خاتون کے یوں اچانک بے ہوش ہونے پر پروگرام میں موجود تمام افراد حیران رہ گئے جبکہ اس ویڈیو کو دیکھ کر صارفین نے خاتون سے ہمدردی کا اظہار کیا اور ہیئر اسٹائلر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر ہیئر اسٹائلرز ایسا ہی کرتے نظر آتے ہیں۔

خیال رہے کہ ترکش پروگرام میں ماڈلز کے ان بالوں کو کینسر سے متاثرہ مریضوں کو عطیہ کرنا تھا۔

Comments

- Advertisement -