اسلام آباد : وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ صعیف عورت کی قید بھارتی ریاستی سامراجی ذہنیت کی عکاسی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و رہنما پاکستان تحریک انصاف شبلی فراز نے بھارتی جارحیت سے متعلق اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آسیہ اندرابی کی طویل حراست تشویشناک ہے۔
شبلی فراز نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیغام میں کہا کہ صعیف عورت کی قید بھارتی ریاستی سامراجی ذہینت کی عکاسی ہے، آسیہ اندرابی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
کشمیری جدوجہد آزادی کی خاتون رہنما آسیہ اندرابی کی طویل حراست انتہائی تشویشناک ہے۔سیاسی نظریات کی بناء پر ضعیف اور علیل مسلمان عورت کی قید بھارتی ریاستی سامراجی ذہنیت کی عکاس ہے۔ہم ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔#StandWithAasiyaAndrabi
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) July 24, 2020
یاد رہے کہ کشمیر کی خاتون حریت رہنما آسیہ اندرابی کو 14 اکتوبر 2016 کو بھارتی فوج کے دہشت گردوں نے گرفتار کیا تھا۔
آسیہ اندرابی نے 14 اگست کو پاکستانی پرچم لہرایا تھا اورپاکستان کا قومی ترانہ پڑھا تھا جبکہ مقبوضہ وادی میں گائے کے ذبیحہ پر پابندی کے خلاف بھی آسیہ اندرابی پیش پیش تھیں اورانہوں نے گائے کی قربانی کر کے پابندی کو ماننے سے انکارکردیا تھا۔