بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

شبلی فراز نے کابینہ میں ردوبدل کا اشارہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز نے کابینہ میں ردو بدل کا اشارہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ آنے والے ہفتے میں کابینہ میں ردوبدل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ حماد اظہر بہترین ہیں امید ہے ان کی وزارت میں مسائل حل ہوں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جو بھی وزارت دیں گے قبول کروں گا، وزیر اطلاعات ٹف جاب ہے میں نے بخوبی ذمہ داری انجام دی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے مسائل ہیں، دنیا بھر کی معیشت متاثر ہوئی ہے، پالیسی وہی ہوتی ہے جو زمینی حقائق پر مبنی ہوتے ہیں، فیصلے ہمیشہ زمینی حقائق کو دیکھ کر ہی کیے جاتے ہیں، پارلیمنٹری سسٹم میں انسٹی ٹیوشنز بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ای سی سی معیشت کو دیکھتے ہوئے فیصلے کرتی ہے اور تجاویز دیتی ہے، اقتصادی رابطہ کمیٹی کا فیصلہ کابینہ میں آتا ہے جس پر باقاعدہ بحث ہوتی ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ سستی درآمد پر کسی کو اعتراض نہیں، میرٹ پر فیصلہ درست ہوسکتا ہے، کابینہ میں اصل فیصلے کیے جاتے ہیں جس کی سربراہی وزیراعظم کرتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں