منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

ہم اقتدار میں آ کر بدلہ نہیں بلکہ ملک کو آگے لے کر جائیں گے: شبلی فراز

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہم اقتدار میں آ کر بدلہ نہیں بلکہ ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل ہائیکورٹ کی ہدایت پر ہماری ملاقات طے تھی لیکن ملاقات نہیں کرائی گئی، ملک کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ہماری جدوجہد جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ انفرادی طور پر قانون سازی کر رہے ہیں ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے، لوگ آتے جاتے ہیں لیکن ہمارا نام لے کر قوانین بنائے جارہے ہیں، جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے ہم اقتدار میں آکر ایسا نہیں کرینگے ملک آگے لیکر جائینگے۔

- Advertisement -

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ منی بجٹ لانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، حکومت امپورٹ ڈیوٹی مزید بڑھانے کی تیاریاں کر رہی ہے، ملک میں کاروبار بالکل نہیں ہے، لوگ ملک چھوڑ کر جارہے ہیں، عدم استحکام کی کیفیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ایک نمائشی چیزبن چکی جو حالات بنے ہیں یہ مارشل لا میں بھی نہیں دیکھے، آج ہم پر سختیاں ہیں لیکن یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں