ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

کرپٹ اپوزیشن کی چیخ و پکار صرف لوٹا ہوا مال بچانے کے لیے ہے، شبلی فراز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کرپٹ اپوزیشن کی چیخ و پکار صرف لوٹے ہوئے مال کو بچانے کے لیے ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات شبلی فراز سے پی ٹی آئی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن کی اٹھک بیٹھک سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا، عوام کی فلاح و ترقی ہی پی ٹی آئی کا منششور ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ ن لیگ، پی پی کی غلطیوں کا ازالہ اور بغیر کسی نموود و نمائش کے دن رات کام کررہے ہیں، قوم ملک کا خون چوسنے والوں کے شور شرابے پر کان نہیں دھرے گی۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن کو گناہوں کا پتا ہے اس لیے احتساب سے بھاگ رہی ہے، شبلی فراز

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کے کرتوتوں کا پردہ چاک ہوچکا ہے، منظور پاپڑ والے کے اکاؤنٹ کو شہباز شریف نے اپنی دو نمبری کے لیے استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف قوم کو جواب دیں اور وعدے کے مطابق سیاست چھوڑ دیں، ٹی ٹی شریف کی دھیلے کی نہیں اربوں ڈالر کی کرپشن پکڑی جاچکی ہے، ن لیگ کے تنخواہ دار ترجمان جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اپنے گناہوں کا پتا ہے اس لیے وہ احتساب سے بھاگ رہے ہیں، ہماری حکومت بھٹو کے روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے کو عملی جامہ پہنا رہی ہے، اپوزیشن کی پھیلائی گئی غیریقینی صورتحال کے باوجود ہم ثابت قدم رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں