تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

اپوزیشن کو پیغام ہے ’گیم از اوور‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو پیغام ہے کہ ان کا گیم اوور ہوچکا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کی گیم ختم ہوچکی ہے، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کر دیا۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ پرویزالہیٰ کی وزیراعظم سے ملاقات میں تمام معاملات طے پاگئے ہیں اور وزیراعظم نے چوہدری پرویز الہیٰ کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ ق لیگ نے وزیراعظم کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے طور پر سپورٹ کرے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کیلئے تحریک عدم اعتماد پیش کردی۔

شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس 31 مارچ بروز جمعرات تک ملتوی کردیا اور کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر بحث 31 مارچ کو ہوگی۔ 31 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -