The news is by your side.

Advertisement

نواز شریف باہر رہ کر انقلابی نہیں بن سکتے، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ موجودہ اپوزیشن دشمن کے ہاتھ میں کھیل رہی ہے، وہ ایسا بیانیہ لے کر چل رہی ہے جو ملک کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، نواز شریف باہر رہ کر انقلابی نہیں بن سکتے، ان کو لانے کے لیے جو ہوسکا وہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، اصل میں ملک اور عوام اہم ہوتے ہیں، ہم عمران خان کی قیادت میں چیزوں کو ٹھیک کررہے ہیں، گزشتہ حکومتوں کا گند دو سال میں ٹھیک نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ان کے چہرے دیکھ لئے، اب نہیں ہوگا ایک جائے گا تو دوسرا آئے گا، اب پی ٹی آئی کی صوت میں تھرڈ پارٹی آگئی ہے، بلاول بھٹو لوگوں کو ورغلانے کے لیے گلگت بلتستان گئے، یہ اپنے مقصد حاصل کرنے کے لے ہوا میں مٹی اڑا رہے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ جلوس سے کوئی خوف نہیں، اختلاف ان کی باتوں سے ہے، ریاست پاکستان پر لگائی جانے والی ضرب قابل قبول نہیں، نہیں چاہتے کہ ہمارے ملک میں لیبیا اور عراق جیسا ماحول بن جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج پریس کانفرنس کی گئی کہ شریف فیملی کیخلاف کیسز ختم کیے جائیں، گویا یہ ظاہر ہوگیا کہ یہ سارا ڈرامہ اسی لیے ہے، آپ ایک فیملی کے لیے نظام کو داؤ پر لگانا چاہتے ہیں سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اس طرح کے بیانیے کا سختی سے مقابلہ کریں گے، ان کی ڈیمانڈ ہے نواز شریف، شہباز شریف کیسز ختم کئے جائیں، ن لیگ کی اکثریت ان کے بیانیے سے اتفاق نہیں کرتی، ایک فیملی کے لئے پورے نظام کو داؤ پر لگانا چاہتے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں