تازہ ترین

کیپٹن صفدر کی گرفتاری : ‘بلاول بھٹو نے مریم نوازسے اپنی والدہ کا بدلہ لیا’

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے لگتا ہے بلاول بھٹو نےمریم نوازسے اپنی والدہ کا بدلہ لیا، ہم یقین دلاتے ہیں نوازشریف کو 15 جنو ری تک واپس لاکر جیل میں ڈالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کسی میڈیا ہاؤس نے یہ نہیں دکھایا کہ زبردستی ہوئی،دروازہ ٹوٹا ہو، صفدراعوان بڑے اطمینان کیساتھ وی آئی پی پروٹوکول تک پولیس موبائل میں گئے، ان کے چہرے پر غصہ نہیں تھا اورپرسکون اندازمیں گاڑی تک گئے.

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں اس شخص کو بھی دیکھایا گیا جو ان کا باڈی گارڈتھا، ان کی باڈی لینگویج اورباتوں سے لگ رہا تھا کہ پریشان ہیں، چادراورچاردیواری کی باتیں کرنیوالے اپنا ماضی بھول گئے ، ماڈل ٹاؤن میں خواتین پر فائرنگ کی،ہیلی کاپٹر سے بینظیرکی تصاویرپھینکیں، کیا اس وقت چادر اورچاردیواری کا تحفظ آپ کےذہن میں نہیں تھا۔

شبلی فراز نے کہا کہ سندھ حکومت اورمریم نواز کے بیانات متضاد ہیں، مریم نواز موروثی آمریت کا منصب سنبھال کر پارٹی سیاست کررہی ہیں، انھوں نے نے کیلبری کوئن کا خطاب بڑی محنت سے حاصل کیا ہے ، مریم نواز کو عدالت نے جھوٹا قراردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے درباری ہر گھنٹے بعد میڈیا پر جھوٹ بولنے آجاتےہیں، جس دن یہ جھوٹ نہ بولیں تو ان سے کھانا ہضم نہیں ہوتا، نوازشریف سزا یافتہ،شاہدخاقان عباسی ، ثنااللہ ،احسن اقبال ،خواجہ آصف نیب زدہ ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستانی سیاست کاشاہی خاندان خود کو قانون سے بالاترسمجھتاہے، حکومت میں تھے توووٹ کاتقدس پامال کیا اب کہتے ہیں عزت دو، نوازشریف کو واپس لانے کی بات کی تو یہ شور مچانے پر اتر آئے اور گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ انھوں نے کہا حکومت جنوری میں جارہی ہے مگر سال نہیں بتایا ، انکے اردگردنیب زدہ یاسزا یافتہ ہیں ،یہ جھوٹ اور کرپشن کے ماہر ہیں ، عوام نے ان کا ساتھ نہیں دیا تو یہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے مجھے لگتا ہے بلاول بھٹو نےمریم نوازسے اپنی والدہ کا بدلہ لیا ہے ، برطانوی حکومت سے رابطے میں ہیں اور نوازشریف کوواپس لانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں، یقین دلاتےہیں نوازشریف کو15جنو ری تک واپس لاکر جیل میں ڈالیں گے، ان کی اصل جگہ پاکستان کی جیلیں ہیں۔

ملکی معشیت کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت معیشت پر توجہ دے رہی ہے،ایکسپورٹ بڑھ رہی ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ پہلی دفعہ تاریخ میں مثبت آیا ہے ، پاکستان کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔

اپوزیشن سے متعلق شبلی فراز نے کہا کہ ن لیگ کے کئی حصے ہوگئے ہیں ،کھینچاتانی ہورہی ہے،ان کی سیاست ختم ہوچکی ،ماضی میں حکمرانی کرنیوالوں کامستقبل جیلیں ہیں، بیرون ملک لوگ عمران خان پر بھروسہ کرتے ہیں ، جھوٹ بولنے کیلئےقوال آجاتےہیں عوام کواب ان پربھروسہ نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ایک دوسرےسے سنجیدہ نہیں،یہ صرف اپنی سیاست کررہےہیں ، ان کے اندرونی سیاست میں تضادات سامنے آرہےہیں ، مولانافضل الرحمان مذہب کا لبادہ اوڑھ کرسیاست کرتے ہیں، مولانا نے کشمیر کمیٹی میں462ارب روپے خرچ کئے مگرنتیجہ صفر ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کیپٹن(ر)صفدرکوہم نےگرفتارنہیں کیا،سندھ نے پولیس ہماری نہیں، پریشانی اوربوکھلاہٹ تو مریم نواز کے چہرے پر لکھی ہوئی تھی۔

اسحاق ڈار کے حوالے سے شبلی فراز نے کہا کہ اسحاق ڈار ان کا کرپشن کاماسٹرمائنڈ اور سہولت کار تھا، اسحاق ڈارنےڈالر کومنصوعی سطح پر رکھ انڈسٹریز کوتباہ کیا، انھوں نے اپنے مفادمیں امریکا،برطانیہ سے ملزمان کی حوالگی کےمعاہدےنہیں کئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کا کردار کیا رہا یہ اچھا طرح سے دیکھ لیاہے، 18ویں ترمیم کا بنیادی مقصد یہی تھا کہ وفاق کو کمزور کیاجائے ، پیپلزپارٹی نے خود کو سندھ تک محدود کیا، یہ کمرے کے اندر کچھ اور باہر کچھ ہوتےہیں،انکی سیاست کا محور منافق ہے۔

Comments

- Advertisement -