The news is by your side.

Advertisement

شبلی فراز کا خوشگوار موڈ : “پاوری” ویڈیو وائرل

اسلام آباد : سینیٹ الیکشن میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے بھی “پاوری” کر ڈالی، ٹوئٹر پر جاری ایک ویڈیو دیکھ کر صارفین بے اختیار مسکرا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات اور حال ہی میں دوبارہ سینیٹر منتخب ہونے والے شبلی فراز نے ایک جملہ کہہ کر سننے والوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ خوشگوار موڈ میں دوستوں کے ساتھ “پاوری” کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (کوہاٹ) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں شبلی فراز کو خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کے ساتھ “پاوری” کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو میں خیبر پختونخوا کے نومنتخب سینیٹرز بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں : “میں گورنر ہوں یہ سندھ ہے اور یہاں پیپلز پاوری ہورہی ہے”

وائرل ویڈیو میں سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ’یہ میں ہوں، یہ چیف منسٹر خیبرپختونخوا ہیں اور یہ ہماری وکٹری پارٹی ہورہی ہے۔‘

خیال رہے کہ معروف شاعر احمد فراز کے بیٹے شبلی فراز خیبر پختونخوا سے دوبارہ سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں