The news is by your side.

Advertisement

’’حکومت مریم نواز کو کسی صورت باہر نہیں جانے دے گی‘‘

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مریم نواز کسی بہانے کے ذریعے بیرون ملک جانا چاہتی ہیں، حکومت ان کو کسی صورت باہر نہیں جانے دے گی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘پاور پلے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ مریم نواز نے مسلم لیگ نواز کی رہی سہی ساکھ کو ختم کردیا، انہوں نے مسلم لیگ ن کو ناکارہ کردیا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ مریم نواز کا گیم پلان ہے، راہ فرار اختیار کرنا چاہتی ہیں، وہ حکومت سے این آر او کی درخواست کررہی ہیں، ایسا کوئی علاج نہیں جو ملک میں نہیں ہوسکتا، پوری فیملی کو ایسی کون سی بیماری ہے کہ جس کا علاج صرف بیرون ملک میں ہے، انہیں کسی صوت بیرون ملک جانے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے کچھ نہ کچھ تو راستہ بنائیں گی، اگر انہوں نے عدالت سے رجوع کیا تو اس کے مطابق فیصلہ کریں گے، یہ طے ہے کہ ہم انہیں باہر جانے نہیں دیں گے۔

مزید پڑھیں: مریم نواز نے ایک بار پھر بیرون ملک جانے کا عندیہ دے دیا، حکومتی ذرائع

وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف پاکستان آئیں کوئی انہیں ڈی پورٹ نہیں کرے گا، نواز شریف واپس آکر قانون کے سامنے پیش ہوں۔

شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کو اتنا یقین ہے جیتیں گے تو اوپن بیلٹ سے کیوں بھاگ رہے ہیں، ان کی سیاست ہی پیسہ ہے، بلیک میلنگ اور پیسے چلا کر سیٹیں جیتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی میں 7 ممبر تھے اور ہم نے 2 سینیٹ کی نشستیں جیتی تھیں، فخر سے کہتے بھی ہیں ہم نے زیادہ نشستیں جیتیں، یہ پیسہ چلاتے ہیں اور اس کے بعد اس پر فخر بھی کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں شبلی فراز نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی سینیٹ کی سیٹ نہیں جیت سکتے، ان کا غلط سیاسی فیصلہ ہے جس پر وہ پچھتائیں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں