The news is by your side.

Advertisement

مینار پاکستان جلسہ، وفاقی وزیراطلاعات کی پی ڈی ایم کو ایک بار پھر تنبیہ

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کا مینار  پاکستان میں ہونے والا جلسہ غیر قانونی ہوگا، اسٹیج پر موجود قائدین کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا سیاسی سفر کیسے شروع ہوا اس بات سب جانتے ہیں، بلاول بھٹو بھول گئے ہیں کہ نوازشریف نے ان کی والدہ کے ساتھ کیا سلوک کیا؟۔

شبلی فراز نے ماضی کی ایک ویڈیو چلا کر دکھائی اور پھر کہا کہ نوازشریف نے بی بی شہید کے خلاف گندی زبان استعمال کی اور مختلف شہروں میں مقدمات درج کرائے۔

انہوں نے کہا کہ کس نے آصف علی زرداری کی زبان کٹوائی، آصف زرداری کو مسٹر ٹن پرسنٹ کا خطاب کسی اور نے نہیں بلکہ نوازشریف نے دیا اور مسلم لیگ ن کے ہی دورِ حکومت میں آصف زرداری کو گیارہ سال جیل میں قید رکھا گیا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ حکومت جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی تاہم مینار پاکستان کا جلسہ غیر قانونی ہوگا، اسٹیج پر موجود قائدین کے خلاف ایف آئی آر درج کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی نے حکمت عملی کے بغیر استعفوں کا اعلان کیا اس لیے وہ استعفوں کا اعلان کرکے اپنی بات سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، یہ اعلان بلیک میل کرنے کے لیے کیا گیا تاہم اپوزیشن نے آخری پتہ بہت پہلے کھیل لیا، اب اُن کو شرمندگی کے علاوہ کچھ اور نہیں ملے گا‘۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ’مریم نواز جب بھی بات کرتی ہیں زہر اور نفرت اگلتی ہیں جب کہ اس وقت چلنے والے سب سے بڑے ناٹک کا مرکزی کردار نوازشریف ہیں، ن لیگ اپنے کارکنوں کو مشکل وقت میں چھوڑ کر بھاگ جاتی ہے، نوازشریف اس بار بھی اپنے کارکنان کو چھوڑ کر بھاگ گئے اسی لیے اب وہ اب اپنی صحت کی بات نہیں کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے 2 سال تک کوشش کی کیسز میں ریلیف مل جائے، مولانا صاحب کہتے ہیں سینیٹ کے الیکشن نہیں ہونے چاہئیں ہیں تاہم مولانا کا سینیٹ کے حوالے سے بیان جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ اقتدار کے حصول کیلئے ان کا کوئی دین اور ایمان نہیں ہے، اپوزیشن اپنے ہاتھوں سے اپنے سیاسی مستقبل کا گلا گھونٹ رہی ہے اور نہ ہی انہیں عوام اور معیشت کی کوئی فکر نہیں، یہ ان نوسربازوں کی دوسری نسل ہے جو لوٹ کر جاچکے ہیں، اقتدار کی کشش میں یہ اندھے ہوچکے ہیں، ان کاکام اقتدار میں آنا اور پھر پیسہ بنانا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں